سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں

سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں۔

اہلخانہ کے مطابق کامران ٹیسوری کی والدہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔ نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اہلخانہ کو صبر و جمیل عطا کرے۔

دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی کامران ٹیسوری کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں کامران ٹیسوری کے ساتھ ہیں۔

Check Also

کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران فائرنگ، راہگیر اور ملزم زخمی، ڈاکو موبائل فون اور نقدی لیکر فرار

نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *