ورسٹائل فنکار حنیف راجہ کامیڈی کی دنیا میں پھر تہلکہ مچائیں گے،عید الفطر کے بعد عیدالاضحی پر بھی شائقین تھیٹر ان کی پرفارمنس کے منتظر

کراچی (رپورٹ، وسیم خان) ورسٹائل فنکار حنیف راجہ کامیڈی کی دنیا میں پھر تہلکہ مچائیں گے،عید الفطر کے بعد عیدالاضحی پر بھی شائیقن تھیٹر ان کی پرفارمنس کے منتظر ہیں حنیف راجہ کراچی تھیٹر کا پڑھا لکھا فنکار اور باذوق رائٹر،حنیف راجہ، کا تعلق کراچی اسٹیج سے ہے اور وہ اداکاری کے ساتھ ڈرامہ تحریر میں بھی اپنا نام رکھتے ہیں انہیں تھیٹر کے ان فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے جو صرف ہنسانے پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ اپنے مکالموں میں ادب، مشاہدہ اور سماجی شعور بھی شامل کرتے ہیں –

اداکاری کا انداز،حنیف راجہ کی اداکاری میں سب سے بڑی خوبی ان کی زبان پر گرفت اور حاضر دماغی ہے۔ وہ سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں طرح کے کردار نبھا سکتے ہیں اسٹیج پر ان کی مکالمہ ادائیگی صاف اور باوزن ہوتی ہے، جس کی وجہ سے فیملی ناظرین انہیں خاص طور پر پسند کرتے ہیں تحریر میں شناخت، بطور رائٹر حنیف راجہ نے کئی کمرشل ڈرامے لکھے جو عید اور دیگر مواقع پر اسٹیج ہوئے ان کی تحریر کا خاصہ یہ ہے کہ وہ روزمرہ زندگی کے حالات کو مزاح کے پردے میں پیش کرتے ہیں-

اسی لیے ان کے ڈرامے تفریح کے ساتھ سوچنے کا موقع بھی دیتے ہیں، تھیٹر میں واپسی، کچھ عرصہ اسٹیج سے غیر حاضری کے بعد حنیف راجہ کی دوبارہ ایکٹیو ہونا فنکار برادری کے لیے خوش آئند خبر تھی۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بھی ان کی واپسی کو تھیٹر کی رونق میں اضافہ قرار دیا ان کے مطابق راجہ نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ اچھے رائٹر بھی ہیں اور ادب سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں، عید الاضحی پر ان کا نیا تحریر کردہ کامیڈی ڈرامہ “برگر بکرے” آرٹس کونسل میں پیش کیا جا رہا ہے ڈرامے کی افتتاحی تقریب میں پوری کاسٹ موجود تھی اور حنیف راجہ نے خود نظامت بھی کی، مختصر یہ کہ حنیف راجہ کراچی تھیٹر کا وہ چہرہ ہیں جو اداکاری اور قلم دونوں سے اسٹیج کو زندہ رکھے ہوئے ہیں

Check Also

اورنگی ٹاؤن میں شہری کے قتل کا معمہ 12 گھنٹوں میں حل،مقتول کے سسر سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے تھانہ مومن آباد کی حدود فرید کالونی میں پولیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *