آغا خان پنجم کا اسماعیلی برادری کو اتحاد اور پرامن بقائے باہمی کا پیغامپرنس شاہ رحیم الحسینی کا منصب سنبھالنے کے بعد گلگت کا پہلا دورہ، دیدار کے لیے خصوصی انتظامات

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس شاہ رحیم الحسینی نے پاکستان میں اسماعیلی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ صراطِ مستقیم پر ثابت قدم رہے اور اتحاد، امن و برداشت اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دے۔

آغا خان پنجم نے منصب سنبھالنے کے بعد گلگت کا پہلا دورہ کیا، جہاں ان کے دیدار کے لیے گلگت بلتستان اور چترال کے 6 مختلف مقامات پر خصوصی دربار اور انتظامات کیے گئے۔

اپنے خطاب میں پرنس رحیم آغا خان نے کہا کہ اسماعیلی برادری کا ایمان دینِ اسلام کے بنیادی عقائد یعنی توحید، حضرت محمد ﷺ کی ختم نبوت اور قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ کی آخری وحی ماننے پر مبنی ہے۔

انہوں نے اسماعیلی برادری کے افراد پر زور دیا کہ وہ امن، برداشت، اخلاقی رویوں اور ذمہ دار شہری ہونے کے ذریعے انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔

آغا خان پنجم نے اپنے پیغام میں باہمی احترام، ہم آہنگی اور سماجی خدمت کو معاشرے کے استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

Check Also

کراچی ،شہید ہونے والا پولیس اہلکار غیر شادی شدہ تھا،والدہ کی چھٹی کی درخواست بھی نہ مان سکا

کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *