کراچی ، عیدالاضحیٰ کے موقع پر قصابوں کی ریٹ لسٹ جاری

کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر قصابوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی گئی۔

ایمپریس مارکیٹ میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے دن بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 18 سے 20 ہزار روپے رکھا گیا ہے جبکہ بکرا ذبح کرنے کا ریٹ 4 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اونٹ کی کٹائی کے لیے پہلے دن 40 سے 50 ہزار روپے تک وصول کیے جائیں گے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن کٹائی کے ریٹس میں تقریباً 30 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئے گی۔

مزید اطلاعات کے مطابق 2 سے 2.5 من وزنی بڑے جانور کی کٹائی کا ریٹ 14 ہزار سے 18 ہزار روپے تک لیا جا رہا ہے جبکہ تقریباً 20 کلو وزن کے بکرے کی کٹائی کے لیے 5 سے 10 ہزار روپے تک چارج کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عید کے دنوں میں قصابوں کی ڈیمانڈ میں اضافے، پیشگی بکنگ کے رجحان اور وقت کی کمی کے باعث ریٹس میں واضح فرق دیکھا جاتا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں صفائی اور محفوظ ذبح کے لیے اضافی چارجز بھی شامل کیے جاتے ہیں۔

Check Also

Polskie kasyna online – które są najbezpieczniejsze?

Polskie kasyna online – które są najbezpieczniejsze? ▶️ GRAĆ Содержимое Weryfikacja licencji i aktualność regulacji …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *