انمول عرف پنکی گردوں کی تکلیف کے باعث ایس آئی یو ٹی منتقل کی جائے گی کراچی پولیس سے خصوصی اسکواڈ، لیڈی پولیس اور اے پی سی طلب

کراچی میں منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کو گردوں کی تکلیف کے باعث سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سندھ حکومت اور جیل حکام کی جانب سے ملزمہ کے طبی معائنے اور اسپتال منتقلی کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ جیل حکام نے کراچی پولیس سے ملزمہ کی منتقلی کیلئے خصوصی پولیس اسکواڈ، لیڈی پولیس اہلکاروں اور بکتر بند گاڑی (اے پی سی) فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی ایک ہائی پروفائل خاتون قیدی ہے، اس لیے اس کی منتقلی اور سکیورٹی انتظامات کی سینئر سطح پر نگرانی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ کو گردوں کی تکلیف کے باعث خصوصی طبی معائنے اور علاج کیلئے ایس آئی یو ٹی منتقل کیا جائے گا جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

Check Also

Casino Joy Casino: Schneller Spin-Erfolg in Mobile Slots

1. Das Pulsieren einer schnellen Spielsession In der Welt des Online-Glücksspiels kann Geschwindigkeit genauso spannend …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *