ڈرگز کے استعمال کا آغاز اسموکنگ سے ہی ہوتا ہے: ڈی آئی جی کراچی ساؤتھ

ڈی آئی جی ضلع جنوبی کراچی اسد رضا نے کہا ہے کہ ڈرگز کے استعمال کا آغاز اسموکنگ سے ہی ہوتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسدادِ منشیات پالیسی کے 5 اہم جزو ہیں اور یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام تعلیمی اداروں میں سگریٹس، ویپس اور دیگر منشیات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔

ڈی آئی جی ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ اسموکنگ، ویپنگ اور دیگر ڈرگز کے خلاف عوامی سطح پرمہم چلائی جائے گی۔

اسد رضا نے کہا کہ اسموکنگ، ویپنگ اور منشیات کے مضر اثرات سے متعلق طلبہ و اساتذہ کو آگہی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اسٹوڈنٹ کسی نشے کے استعمال میں ملوث پایا گیا تو اس کا ری ہیب یقینی بنائیں گے۔

اسد رضا نے مزید کہا کہ اسکول و یونیورسٹی انتظامیہ اپنی حدود کو ڈرگ اور اسموک فری ڈکلیئر کریں اور تمام تعلیمی اداروں میں انسدادِ منشیات کمیٹی بنائی جائے۔

ڈی آئی جی ضلع جنوبی نے یہ بھی کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ والدین بچوں کے داخلے کے وقت منشیات کی روک تھام سے متعلق رضا مندی کا اقرار نامہ سائن کریں۔

Check Also

حسن علی کی اہلیہ کی شادی شدہ مردوں سے افیئر چلانے والی خواتین پر تنقید، مبہم پوسٹ نے ہلچل مچا دی

پاکستانی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی معنی خیز انسٹا اسٹوری نے سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *