یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنےکیلئے رضامندی ظاہرکردی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے ساتھ مل کر کام کرنےکے لیے رضامندی ظاہرکردی۔

سابق کپتان یونس خان نے کراچی میں بلدیہ ٹاؤن سٹیڈیم کا دورہ کیا، اس موقع پر یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنےکے لیے رضامندی ظاہر کردی۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ موقع ملے تو کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہوں، پاکستان ٹیم کے لیے ذمہ داری ملی تو اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے، یونس خان ہو یا کوئی اور جسے موقع ملے پاکستانی بن کر خدمت کرے۔

Check Also

یونس میمن اور عمیر خان کا اردو فیملی کھیل “شوہر مچائے شور”27 نومبر کو آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کے معروف ڈائریکٹر یونس میمن سرگرم یونیورسل پروڈکشن ہاؤس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *