سندھ حکومت کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان

کراچی: سندھ حکومت مالی سال 2026-27 کے لیے آمدن و اخراجات کا میزانیہ آئندہ ہفتے سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ پیش کرنے کے لیے 16 اور 17 جون کی تاریخیں زیر غور ہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط اور نیشنل فسکل پیکٹ پر عمل درآمد کے باعث بجٹ کی تیاری میں تاخیر ہوئی، تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ عاشورہ محرم سے قبل بجٹ کو سندھ اسمبلی سے منظور کرا لیا جائے۔

سندھ اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت بجٹ پر کم از کم پانچ روز بحث کرانا لازمی ہے، جس کے بعد بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اب تک دس مرتبہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کر چکے ہیں اور رواں سال بھی وہی بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے میں سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 24 فیصد تک کمی متوقع ہے۔

Check Also

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سےدو روز قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *