مری: لڑکے کی بلیک میلنگ سے تنگ 16 سالہ لڑکی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی

مری میں کوٹلی ستیاں کے گاؤں آریاڑی میں مبینہ بلیک میلنگ سے تنگ آ کر 16 سال کی لڑکی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے گھر سے ملحقہ زیرِ تعمیر مکان میں خود سوزی کی، آگ سے جھلسنے والی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

تھانہ کوٹلی میں متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق ملزم مختلف نمبروں سے کالز اور پیغامات کر کے لڑکی کو ہراساں کرتا تھا۔

مدعیٔ مقدمہ کے مطابق ملزم کے خاندان کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی اس کا ہراسانی کا سلسلہ جاری رہا۔

ڈی پی او مری کے مطابق لڑکی کی خود سوزی کا وقوعہ 7 دن پرانا ہے، مقدمے کی تفتیش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *