صارفین کے لیے بُری خبر؛بجلی مہنگی کرکے 12 ارب کا بوجھ ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد:بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے سی پی پی اے کی باضابطہ درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے دائر کردہ یہ درخواست مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر باقاعدہ سماعت 30 جون کو کرے گا، جس میں تکنیکی جائزے کے بعد قیمتوں میں اضافے یا برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

سی پی پی اے نے اپنے موقف میں واضح کیا ہے کہ مئی کے مہینے کے دوران بجلی کی پیداوار پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔

اگر نیپرا کی جانب سے اس درخواست کو منظور کر لیا جاتا ہے تو ملک بھر کے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تاجروں و صنعتکاروں کا ردعمل بھی آگیا

ملک کی تاجر و صنعت کار برادری نے ردعمل میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *