کراچی: 2 منٹ چورنگی کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق عوام کے تشدد سے ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ڈرائیور کو پولیس نے اسپتال سے گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 145 ہو گئی ہے۔

شہرِ قائد میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 451 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Check Also

بشریٰ انصاری نادیہ خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ساتھی فنکارہ نادیہ خان کے دفاع میں سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *