سینیئر اسپورٹس صحافی قمر احمد 88 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، اہل خانہ کے مطابق قمر احمد دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
قمر احمد کا شمار پاکستان کے ابتدائی کرکٹ صحافیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے بطور صحافی دنیا بھر میں 400 سے زائد ٹیسٹ میچز اور 600 سے زائد ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی کوریج کی جبکہ دنیا بھر میں متعدد آئی سی سی ایونٹس بھی کور کیے۔
قمر احمد 23 اکتوبر 1937 کو اتر پردیش میں پیدا ہوئے اور طویل عرصے انگلینڈ میں بھی مقیم رہے۔
قمر احمد نے 17 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے اور قائد اعظم ٹرافی میں حیدر آباد ٹیم کی قیادت بھی کی۔ قمر احمد کا شمار دنیا کے ممتاز کرکٹ رائٹرز اور تجزیہ کاروں میں کیا جاتا ہے۔
قمراحمد کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب بیت السلام مسجد ڈی ایچ اے فیز 4 میں ادا کی جائے گی۔
THE PUBLIC POST