اڈیالہ روڈ پر پی ٹی آئی کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا اور گورکھپور فیکٹری ناکے پر کارکنان گتھم گتھا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلیے اڈیالہ جیل کیلیے آنے والے کارکنان کے درمیان گورکھپور فیکٹرے ناکے کے قریب تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا۔
پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی جبکہ پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک بیچ بچاؤ کراتے رہے تاہم کسی نے ایک نہ سکی اور کارکنان نے ایک دوسرے کو دھکے مارے، ہاتھا پائی اور ایک دوسرے کو لغوایات بھی بکیں۔
کارکنان نے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو دھکے دیے جبکہ جھگڑا کرنے والے کارکنان نے فوٹیج بنانے والے میڈیا نمائندگان سے موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی۔
اس ساری صورت حال کو دیکھ کر علیمہ خان موقع پر پہنچیں اور کارکنان کو روکنے کی ہدایت کی جس پر اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے انہیں روک دیا۔
پی ٹی آئی ذرایع نے بتایا کہ دونوں گروپس کے لوگ خیبر پختونخوا سے آئے تھے، ایک گروپ سوات سے پی ٹی آئی ایم این امجد خان کے ساتھ آیا۔
ایک گروپ کو امجد خان جبکہ دوسرے کو شاہد خٹک سمجھاتے رہے اور اس دوران کسی اقبال کا نام لے کر لعن طعن بھی کی۔
THE PUBLIC POST