43 ہزار روپے کم از کم تنخواہ، سعید غنی کا بڑا اعلان

کراچی، سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبے میں کم سے کم ماہانہ اجرت 43 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نفاذ یکم جولائی سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے صوبے بھر کے لاکھوں مزدوروں اور ملازمین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور ان کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔

سعید غنی نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کو وفاقی انکم ٹیکس سے رعایت بھی دلوائی ہے، جس سے بورڈ کے وسائل میں اضافہ ہوگا اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے مزید منصوبے شروع کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

مزدوروں کے بچے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ ان کی تعلیمی معاونت کے لیے براہ راست مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم بلا رکاوٹ جاری رکھ سکیں۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے 2023 کے دوران 240 ڈاکٹرز بھی بھرتی کیے، جبکہ متعلقہ ادارے مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے بھی بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت مزدور دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Check Also

آزاد کشمیر احتجاج؛ بات چیت پاکستان کے فریم ورک میں رہتے ہوئے ہی ہوگی، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *