اوورسیز پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ساڑھے چار سال تک کامیابی سے چلنے والی ‘سوہنی دھرتی ریمیٹنس اسکیم’ کو باقاعدہ طور پر ختم کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس اسکیم کے خاتمے کا باضابطہ سرکلر ملک بھر کے تمام بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو جاری کر دیا ہے۔

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے اس فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ اسکیم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر ختم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوہنی دھرتی اسکیم کو کسی صورت ختم نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ یہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک بہترین سہولت تھی۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کے تحت قانونی بینکنگ چینل اور ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے پاکستان رقم بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو انعامی پوائنٹس ملتے تھے۔

ان انعامی پوائنٹس کو مختلف سرکاری خدمات اور خریداری میں ایڈجسٹ کرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑا فائدہ ہوتا تھا اور وہ قانونی طریقے سے پاکستان پیسے بھیجنے کی طرف راغب ہوتے تھے۔

Check Also

حکومتی دعوے بے بنیاد نکلے،پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں تشویشناک اضافہ

کراچی: پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہونے کا حکومتی دعویٰ گمراہ کن نکلا، پاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *