کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک 200 لاوارث لاشیں برآمد

کراچی میں رواں سال اب تک مختلف مقامات سے 200 لاوارث لاشیں ملی ہیں جن میں 13 خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں، فٹ پاتھ اور دیگر مقامات سے 200 لاشیں ملی جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

حکام کے مطابق ان جاں بحق خواتین و مرد کی عمریں 25 سے 70 برس کے درمیان ہیں۔ لاوارث لاشوں میں سے کچھ کی تدفین کی جاچکی ہے جبکہ باقی ایدھی کے سرد خانے میں موجود ہیں۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال 2026 کے ماہ جولائی کے 4 دنوں میں اب تک 3 مردوں کی لاشیں ملی ہیں۔ایدھی حکام کے مطابق یہ جاں بحق تمام خواتین و مرد کی شناخت نہیں ہوسکی یے۔یہ تمام لاشیں لاوارث حالت ملی ہیں۔

ایدھی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق ماہ جنوری میں 31 مرد۔ 2 خاتون، ماہ فروری میں 23 مرد اور1 خاتون، ماہ مارچ میں 22 مرد اور 3 خواتین، ماہ اپریل میں 30 مرد، ماہ مئی میں 40 مرد، ماہ جون میں 41 مرد اور 7 خواتین کی لاشیں لاوارث ملیں۔

ایدھی حکام کا کہنا یے کہ ان جاں بحق افراد میں بیشتر بے گھر اور متعدد نشہ کے عادی افراد تھے۔

Check Also

بابراعظم دورہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ کیلئےکپتانی کی دوڑ میں شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے بابر اعظم بھی ٹیسٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *