مودی سن لو، سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتا نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کا دفاع کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے۔

بھارتی سرکار کو واضح پیغام دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نریندر مودی سُن لو، ہم سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں نریندر مودی تمہاری سازش کیا ہے، تم افغانستان کے ذریعے کیا کرنا چاہتے ہو۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دریائے سندھ کا دفاع کریں گے، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، تمہاری ہر سازش ناکام ہوگئی اور ہم کامیاب ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو میدان جنگ میں ہونے والی شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے، اب یہ ایران کی طرح یہاں بھی لوگوں کو ورغلا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے اسرائیلی فوج کو شکست دینے پر ایران کے شہریوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ایران کے شہریوں نے اسرائیلی سازش ناکام بنادی۔

Check Also

مجھے اور گووندا کو کوئی جدا نہیں کر سکتا: سنیتا آہوجا شوہر سے تعلقات میں بہتری کیلئے پُر امید

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر کے ساتھی اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *