کراچی؛ گھر کے اندر فائرنگ سے ٹریفک پولیس افسر کی 17 سالہ بیٹی جاں بحق

کراچی: نیو کراچی پولیس کوارٹرز میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی راحت کی 17 سالہ بیٹی ایلاف جاں بحق ہوگئی۔
ایس ایچ او شکیل اعوان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ اے ایس آئی راحت ڈیوٹی پر جا رہا تھا اور اس نے بیٹی ایلاف سے لوڈ اسلحہ لانے کو کہا۔

پولیس کے مطابق ایلاف اسلحہ اٹھا کر لا رہی تھی کہ اس دوران اتفاقیہ گولی چل گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ بچی انٹر کی طالبہ تھی۔

ہیڈ محرر تھانہ نیو کراچی ارسلان انصاری کے مطابق واقعہ منگل کی شام تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

کراچی؛ لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری؟ بابا لاڈلہ کے بیٹے کا وحشیانہ اقدام

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *