ورسٹائل ایکٹرس سپنا غزل اپنے فنی کیرئیر کے عروج پر، بیک وقت کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں

گیارہ جولائی کو تھیٹر پلے “لاخاص” اور ماہ اگست میں “کہہ دے میں تیری آں” میں پرفارم کرینگی، ٹیلی فلم” رابعہ کی موت” مکمل ہوگئی ہے،

سپنا غزل کی مسلسل محنت اور مصروفیت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ موجودہ دور کی کامیاب ترین اداکارہ ہیں

ہمیشہ وہی کردار قبول کرتی ہوں جس میں پرفارمنس کا مارجن ہو اسی لئے پھر سو فیصد محنت کرتی ہوں،سپنا غزل،

کراچی(رپورٹ، وسیم خان )معروف ورسٹائل ایکٹرس سپنا غزل ان دنوں اپنے فنی کیرئیر کے عروج پر ہیں ٹی وی ڈراموں ٹیلی فلمز اور تھیٹر کی مصروف ترین اداکارہ جو کہ بیک وقت کئے پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں ان کا نام ہی “خوابوں کی غزل” کے مترادف ہے اور وہ اسٹیج و ٹی وی اسکرین دونوں پر اپنے فن سے یہ نام سچ ثابت کررہی ہیں مشہور زمانہ سپنا غزل ان دنوں تھیٹر اور ٹی وی پر چھائی ہوئی ہیں ان دنوں اپنے کیرئیر کے مصروف ترین دور سے گزر رہی ہیں ٹی وی ڈرامے، تھیٹر، ٹیلی فلمز کی دن رات شوٹنگ کے ساتھ وہ تھیٹر ڈراموں کی ریہرسلز بھی کر رہی ہیں، ان کا نیا کھیل “لا خاص” ہفتہ 11 جولائی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اوپن ائیر تھیٹر میں پیش کیا جاۓ گا جواں سال ڈائریکٹر عمران نواز کے اس فیملی اردو کھیل میں سپنا غزل پاور فل کردار میں شامل ہیں پنجابی کھیل “کہہ دے میں تیری اں”22 اور 23 اگست آرٹس کونسل کا اوپن ایئر تھیٹر، کراچی میں پیش کیا جاۓ گا معروف ڈائریکٹر شمیر راہی کا یہ ایک پنجابی فیملی ڈرامہ ہے جس میں سپنا غزل کا کردار کہانی کی جان ہے میڈیا اور تھیٹر سے وابستہ افراد اور ناظرین سے گزارش ہے کہ وہ دونوں ڈراموں کو دیکھ کر کراچی تھیٹر کی حوصلہ افزائی کریں اس کے علاوہ سپنا غزل رائٹر پروڈیوسر و ڈائریکٹر عبد اللہ میمن کی ٹیلی فلم “رابعہ کی موت” میں عام روایتی کردار سے ہٹ کر ایک ماڈرن گلیمرس رول میں نظر آئیں اس ٹیلی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور جلد نجی چینل سے آن ائیر جاۓ گی اس کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز کے ڈراموں کی ریکارڈنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے سپنا غزل کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ پاور فل رول پر مشتمل ڈرامے کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور سو فیصد کوشش کرتی ہیں کہ ہر کردار ناظرین کے دل میں اثر چھوڑے سپنا غزل اپنی ورسٹائل اداکاری، مضبوط ڈائیلاگ ڈیلیوری اور اسٹیج پر جاندار پرفارمنس کی بدولت سے جانی جاتی ہیں ٹی وی اور تھیٹر دونوں میں وہ اپنی مستحکم پوزیشن بنا چکی ہیں ان کی مسلسل محنت اور مصروفیت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ موجودہ کی کامیاب ترین ایکٹرس ہیں کراچی کی فنکار برادری میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ والی اداکاراؤں میں شامل ہیں

Check Also

حافظ نعیم نے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *