بلوچستان: آپریشن شعبان جاری، مزید 9 خوارج ہلاک

کوئٹہ: پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ “آپریشن شعبان” بھرپور انداز میں جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران 9 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور دور دراز راستوں میں چھپے دہشتگردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 52 ہو چکی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 88 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رکھا جائے گا۔

دریں اثنا وفاقی ​وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، دہشت گرد ملک و قوم پر بوجھ ہیں، ان کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے، امن دشمنوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Check Also

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جاری

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *