کراچی میں موسم جزوی ابر آلود، تیز ہواؤں اور بوندا باندی کا امکان

کراچی شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *