ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ:پاکستان نے تھائی لینڈ کو بھی شکست دے دی

پاکستان نے ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ کو بھی شکست دے دی اور گروپ مرحلے میں ناقابلِ شکست رہا۔

پاکستان نے اے وی سی ایشین بوائز انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ 2026ء میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اپنے آخری گروپ میچ میں تھائی لینڈ کو 0 – 3 سے شکست دے کر ’گروپ سی‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

چین کے شہر ہائیکو میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 19-25، 19-25 اور 23-25 سے شکست دی۔

قومی ٹیم نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی اور پورے گروپ مرحلے میں ایک بھی سیٹ نہیں ہارا۔

پاکستان اس سے قبل کرغیزستان اور قازقستان کو بھی 0-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گیا۔

پاکستان نے گروپ مرحلے میں کرغیزستان کو 10-25، 19-25 اور 17-25، قازقستان کو 14-25، 12-25 اور 9-25 جب کہ تھائی لینڈ کو 19-25، 19-25 اور 23-25 سے شکست دے کر تینوں میچز اپنے نام کیے۔

پاکستان کی جانب سے فہد علی، محمد انس اور کپتان محمد عرفان نے نمایاں کھیل پیش کیا۔

تیسرے سیٹ میں تھائی لینڈ کی مزاحمت کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے دباؤ کا بہترین انداز میں مقابلہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔

پاکستان اب 16 جولائی کو کوارٹر فائنل میں پول اے کی رنر اپ ٹیم سے مقابلہ کرے گا، رنر اپ ٹیم کونسی ہو گی، اس کا فیصلہ میزبان چین اور چائنیز تائپے کے درمیان میچ کے بعد ہو گا۔

Check Also

پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟فیصل قریشی نے وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار فیصل قریشی کے اس بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ پاکستانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *