فیکٹ چیک: لامین یمال نےگرل فرینڈ کو کیا واقعی شادی کی پیشکش کر دی؟

سوشل میڈیا پر اسپین کے نوجوان اسٹار فٹبالر لامین یمال کی نجی زندگی سے متعلق کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ و انفلوئنسر انیس گارشیا کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔

افواہوں کا آغاز ایک فین پیج کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ہوا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انیس گارشیا نے اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اشارہ دیا ہے کہ لامین یمال نے انہیں شادی کی پیشکش کی ہے۔

تاہم اب تک اس دعوے کی کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ لامین یمال اور انیس گارشیا نے بھی ان افواہوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں تیزی سے پھیل گئیں، جہاں بعض صارفین نے مختلف تبصرے کیے جبکہ کئی مداحوں نے ان خبروں کو محض افواہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ لامین یامال اور انیس گارشیا کے تعلقات گزشتہ چند ماہ سے خبروں میں ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی اور انہوں نے ایک دوسرے کو کافی عرصے جاننے کے بعد ملاقاتیں شروع کیں۔

Check Also

فیفا پر ارجنٹینا کی مدد کا الزام،رونالڈو کے ایک ’لائک‘ نے نئی بحث چھیڑ دی

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ’لائک‘ کرنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *