سندھ کی تقسیم پیپلز پارٹی نے کی، شہری و دیہی نہیں لسانی تقسیم کی گئی، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چئیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم پیپلز پارٹی نے کی، شہری و دیہی نہیں لسانی تقسیم کی گئی۔

حیدر آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے 21 شہروں میں مہاجر آباد ہیں۔ اگر اس قافلے کا رخ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف کر دیا تو فیصلہ ہو جائے گا۔ ہم نے کبھی لڑنے کی نہیں ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کی بات کی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے چئیرمین نے کہا کہ یہ شہر پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کا شہر ہے، ہم اپنے حصے کا پاکستان اپنے ساتھ لائے تھے۔ متروکہ سندھ کی زمین ہمارے حصے کی ہے، دس فیصد بھی حصہ نہیں لیا، ہماری کمزوری پاکستان سے محبت اور امن کی خواہش ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ووٹ ملیں یا نہ ملیں، ہم ایوانوں سے بڑے ہیں، جہاں ہم ہوتے ہیں، وہاں پاکستان ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہماری بات غور سے سنے۔ ہمارا بڑا مطالبہ بلدیاتی حکومتوں کا قیام ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ درست مردم شماری اور صحیح گنتی ہمارا حق ہے، جس نے ووٹ نہیں گنے، اسے جواب دینا ہوگا، سندھ میں دو طبقات ریاست کو پال رہے ہیں۔ ہمیں گِن لیں، صوبے کا مطالبہ ختم ہو جائے گا۔

Check Also

پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرول سستا کرو، لیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *