پارلیمنٹ سے اپنی تنخواہیں بڑھوا کر پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی ماہانہ اجرت میں 50 فیصد کٹ لگادیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہیں بڑھوانے کے بعد پی ٹی آئی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کردی۔مطابق پارلیمان سے اپنی تنخواہیں بڑھانے والے ملازمین نے ہی اپنی ملازمین کی تنخواہیں کم کردی اور پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں پر پچاس فیصد کٹ لگا دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں جبکہ پیٹرول بھی ختم کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پچیس سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کو کم کیا گیا ہے۔ تنخواہ کمی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام ملازمین متعدد بار پارٹی کے لئے پابند سلاسل بھی رہے۔

ذرائع ملازمین نے کہا کہ ہمارے اہل خانہ کو بھی پارٹی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہم پارٹی کے ساتھ روز اول سے کام کرتے رہے اور ایسے موقع پر ہمارے ساتھ ایسا کرنا نا انصافی ہے۔ملازمین نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے لئے قربانیاں دیں جس کا پھل ہماری تخواہیں کاٹ کر ملا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں ملازمین کی تنخواہیں کم کرنے کے حق میں نہیں تھا مگر پارٹی کے اکائونٹس منجمند ہیں، پارٹی کو کرائسس کا سامنا ہے، حالات بہتر ہونے پر ملازمین کی تنخواہیں دوبارہ بڑھائیں گے۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *