آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نےگڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا موقف بالکل درست ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کی عوام کی آواز ہے۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال شروع کر دی ہے

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق جمعے کو وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتیں سنجیدہ نہیں ہیں، اسی لیے ہڑتال کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتہ 8 اگست سے شروع ہونے والی یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

Check Also

ایدھی ہوم میں ڈکیتی،فیصل ایدھی کا وزیرِ اعلیٰ سندھ کو خط

ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کے معاملے پر سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے سندھ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *