میئر کراچی کا رات گئےشہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

رات گئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر، میٹھادر اور اولڈ سٹی ایریا کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور شہر میں جاری بیوٹیفکیشن اور دیگر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، حکام سے بریفنگ لی۔

اس موقع پر مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ رات گئے دورے کا مقصد شہر کی صورتحال کا جائزہ لینا اور شہریوں کی شکایات براہِ راست سننا تھا۔

انہہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک شہریوں کو درپیش مسائل حل نہیں ہوتے۔

Check Also

بشریٰ انصاری نادیہ خان کے دفاع میں سامنے آ گئیں

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری ساتھی فنکارہ نادیہ خان کے دفاع میں سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *