بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اویس رضا قادری کی آواز میں نیا نعتیہ کلام “آمدِ سرکار ﷺ ہے” ریلیز ہوگیا

کراچی: ماہ ربیع الاول کی بابرکت اور پرنور آمد کے موقع پر معروف برانڈ “ھیرا گولڈ” کی جانب سے بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اویس رضا قادری کی خوبصورت آواز میں ایک روح پرور نعتیہ کلام “آمدِ سرکار ﷺ ہے” ریلیز کر دیا گیا ہےیہ نعتیہ کلام عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے جس میں نبی کریم ﷺ کی آمد کی خوشی اور محبت کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے

اویس رضا قادری کی دل کو چھو لینے والی اور عقیدت سے بھرپور آواز نے اس کلام کو مزید یادگار بنا دیا ہےھیرا گولڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ربیع الاول کے مہینے میں امت مسلمہ کو کوئی ایسا تحفہ پیش کیا جائے جو دلوں کو سکون دے اویس رضا قادری کی آواز میں یہ کلام ہر عاشق رسول ﷺ کے دل کی ترجمانی کرتا ہے

نعت کے بول اور طرز سننے والوں کو سرکار ﷺ کی آمد کی بشارت یاد دلاتی ہے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی اس کلام کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور عقیدت مند بڑی تعداد میں اسے شیئر کر رہے ہیں ھیرا گولڈ نے امید ظاہر کی کہ یہ نعتیہ کلام ۱۲ ربیع الاول کے جلوسوں، محافل اور گھروں میں زینت کا باعث بنے گا اور لوگوں کے دلوں میں عشق رسول ﷺ کا جذبہ مزید بڑھائے گا دل کو چھو لینے والا کلام ضرور سنیں اور شیئر کریں

Check Also

ڈیزل سستا؛ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: صوبائی حکومت نے ڈیزل سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنےو الے ٹرانسپورٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *