کراچی؛ صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانیوں کے اہل خانہ کا احتجاج

کراچی: صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے پاکستانیوں کے اہل خانہ نے وزارت خارجہ کے کراچی دفتر کے باہر اتوار کی شب احتجاج کیا۔
مظاہرین نے اپنے پیاروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مغویوں کے اہل خانہ وزارت خارجہ کراچی کے دفتر کے باہر جمع ہوئے، جہاں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں، ہمارے پاکستانی اغوا ہیں۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صومالیہ میں قید پاکستانیوں کی بازیابی کے لیے فوری سفارتی اقدامات کیے جائیں۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ احتجاج کے دوران پولیس نے انہیں فوری طور پر جگہ خالی کرنے کا کہا۔ مظاہرین کے مطابق پولیس انہیں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے اور ان کی لائٹیں بھی بند کی گئی ہیں۔

مظاہرین نے واضح کیا کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات نہیں مان لیتی، وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ اہل خانہ نے صومالیہ میں قید پاکستانیوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ دہرایا۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *