ایران پر فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فتح کے بعد تیل کی قیمتوں میں بہت تیزی سے کمی آئے گی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ میں کامیابی کے بعد پیٹرول کی قیمت 3 ڈالرز فی گیلن تک پہنچ جائے گی اور بعد ازاں 2 ڈالرز فی گیلن سے بھی کم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں یہ کمی تیزی سے آئے گی۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 34 سینٹ یعنی 0.35 فیصد اضافے سے 97.34 ڈالرز فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.15 ڈالر یعنی 1.26 فیصد اضافے سے 92.63 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔

Check Also

کراچی: صدر کریم سینٹر میں کپڑے کی دکان میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے صدر میں واقع کریم سینٹر میں کپڑے کی دکان میں آگ لگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *