کراچی: کورنگی کی فیکٹری میں اچانک لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق آگ بجھانے کے لیے کے ایم سی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں اور ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

ترجمان کے مطابق آتش زدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *