کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم 4افغان شہری گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے سکھن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم 4 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت سعید انور، ہارون، محمد فیضان اور عبدالودود کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے چاروں افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے رشید آباد افغان کیمپ منتقل کردیا ہے۔

ملیر پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد گرفتار افغان شہریوں کو افغانستان روانہ کیا جائے گا۔

Check Also

کراچی؛ لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری؟ بابا لاڈلہ کے بیٹے کا وحشیانہ اقدام

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *