پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو کسی صورت نااہل نہیں کیا جا سکتا، سہیل آفریدی کا متبادل لانے کے لیے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسمبلی کو تحلیل کرنے اور سہیل کے متبادل کی تلاش سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 4 اکتوبر لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

Check Also

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو دوسرا خط،موبائل فون کی واپسی کا مطالبہ کردیا

قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *