ایشین گیمز: پاکستان اور بنگلادیش کل سیمی فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے

ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلادیش جمعرات کو نشین میں مدمقابل ہوں گے۔

کوارٹر فائنل کی طرح بارش کی صورت میں اگر میچ نہ ہو سکا تو بہتر رینکنگ کی بنیاد پر پاکستان فائنل میں پہنچ جائے گا۔

تاہم میچ کے روز موسم خوشگوار اور دھوپ نکلنے کی پیش گوئی ہے اس لیے مکمل مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کھیلا جائے گا۔

بنگلادیش حالیہ میچز میں مستقل مزاج کارکردگی کے باعث پُراعتماد ہوگا۔

اس کی بیٹنگ میں تنزید حسن اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جبکہ توحید ہردوئے بھی عمدہ فارم میں ہیں۔ ٹیم کو لٹن داس کی قیادت میں مضبوط ٹاپ آرڈر سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزادہ فرحان اننگز کا مضبوط آغاز کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ حسن نواز اور عثمان خان مڈل آرڈر و نچلے نمبروں پر جارحانہ بیٹنگ کے لیے موجود ہیں۔

معاذ صداقت، صائم ایوب اور عرفات منہاس بھی بیٹنگ میں مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

بولنگ میں بنگلادیش کو تجربے کی برتری حاصل ہے جہاں رشاد حسین، نسوم احمد، مہدی حسن اور مصدق حسین اسپن کا شعبہ سنبھالیں گے۔

پاکستان کو سفیان مقیم اور ابرار احمد سے امیدیں ہوں گی۔

Check Also

فلم فلاپ ہوسکتی ہے، عورت نہیں:میرا کا ناقدین کو دوٹوک جواب

پاکستانی سینئر اداکارہ میرا نے اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی باکس آفس کارکردگی پر تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *