کلاسک فیملی ڈرامہ “بیٹی رانی” میں سپنا غزل اہم کردار میں جلوہ گر ہونگی

کراچی(شوبز رپورٹر) تھیٹر کی دنیا کے ممتاز پروڈیوسر، رائٹر اور ڈائریکٹر زاہد شاہ کا شہرہ آفاق کلاسک کھیل “بیٹی رانی” ایک نئے انداز اور نئی توانائی کے ساتھ ایک بار پھر پیش کیا جارہا ہے اس اصلاحی فیملی اردو ڈرامے میں ورسٹائل اداکارہ سپنا غزل ایک اہم کردار میں جلوہ گر ہونگی-

اپنے کردار کے حوالے سے سپنا غزل کا کہنا ہے کہ زاہد شاہ جو کہ اس کھیل کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور رائٹر بھی ہیں، انہوں نے میرا رول بہت خوبصورت اور جاندار لکھا ہے میری بھرپور کوشش ہے کہ اس رول کو بہتر سے بہتر انداز میں نبھاؤں حالانکہ یہ کھیل ہم پہلے بھی کر چکے ہیں مگر اب ہم اسے بالکل نیا کھیل سمجھ کر بھرپور محنت اور لگن سے ریہرسل کر رہے ہیں سپنا غزل نے مزید کہا کہ زاہد شاہ کا تحریر کردہ ہر اسکرپٹ بہت مضبوط اور حقیقت کے قریب ہوتا ہے یہ کسی ایک گھر کی نہیں بلکہ ہر گھر کی کہانی ہے ہمارے معاشرے کی حقیقی عکاسی ہے-

اس میں ہنسی، جذبات، اور ایک بڑا اصلاحی پیغام ہے جو ہر بیٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے سپنا غزل ان دنوں اسی کھیل کی ریہرسلوں میں مصروف ہیں اور شائقین کو ایک یادگار پرفارمنس دینے کے لیے پرعزم ہیں یہ شاندار فیملی ڈرامہ 14 تا 16 اکتوبر اوپن ائیر تھیٹر، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائے گافیملیز کے لیے یہ ایک بہترین تفریح اور اصلاح کا حسین امتزاج ہوگا

Check Also

میر رضا کیس؛ کمیشن نے ایک لاکھ روپے انعام کی پیشکش واپس لے لی

کراچی: میر رضا کیس پر قائم کمیشن نے گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کا تحریری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *