ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر حکمت اللّٰہ کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ضلع میں دفعہ 144 کا نفاذ 13 اکتوبر سے 11 نومبر تک برقرار رہے گا۔
امن و امان کے پیش نظرِ عوامی اجتماعات، جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ضلع بھر میں مارچ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش اور اسے رکھنے پر متعلقہ قوانین کے تحت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
THE PUBLIC POST