منشیات برآمدگی کیس:انمول عرف پنکی شواہد نہ ملنے پر بری

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدم شواہد کی وجہ سے بری کر دیا۔

ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، عدم شواہد کی وجہ سے عدالت نے سی ٹی ڈی تھانے میں درج مقدمے میں ملزمہ کو بری کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے ویمن جیل سے رہا کر دیا جائے۔

ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2018ء میں انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انمول عرف پنکی اب تک 4 مقدمات میں بری ہو چکی ہے جبکہ اس کا بھائی ناصر بھی اسی کیس میں پہلے ہی بری ہو چکا ہے۔

Check Also

’PTI اب بھی اپنا آئینی و قانونی کردار نبھائےتو سوچا جا سکتا ہے‘رانا ثنا اللّٰہ

وزیرِ اعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *