کراچی میں گرمی کی شدت برقرار؛ پارہ 40ڈگری چھونے کا امکان

کراچی: کراچی میں اکتوبر نصف سے زیادہ گزرنے کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے۔
شہر قائد میں شمال مغربی (بلوچستان) کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر کے اثرات آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہ سکتے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

Check Also

عائزہ خان اپنے بولڈ انداز کے باعثٹرولنگ کی زد میں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان اپنے حالیہ لباس کے باعث سوشل میڈیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *