وزیراعظم شہبازشریف پشاور پہنچ گئے،گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کرینگے

وزیر اعظم شہبازشریف پشاور پہنچ گئے جہاں وہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی پشاور پہنچے ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا جہاں صوبے کی سیاسی صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہدا کی فیملیز کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

Check Also

سعودی عرب میں ایئرپورٹ اور آئل فیلڈ پر حملے،3 افراد جاں بحق، امریکا نے سفارتی عملہ واپس بلا لیا

سعودی عرب کے شہر دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور شیبہ آئل فیلڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *