بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے مذمتی بیان

کراچی:چیئرمین بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن،چیئرمین، سندھ تاجر الائنس شریف میمن کی جانب سے نیو یونین بولٹن مارکیٹ کے نام سے حال ہی میں قائم کی گئی ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں، سوشل میڈیا پر جاری مہم اور مارکیٹوں میں پھیلائی جانے والی شکایات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں-

ہم بولٹن مارکیٹ کے تمام معزز تاجروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ کسی بھی نئی ایسوسی ایشن کے نام، عہدوں یا دعوؤں سے متاثر ہونے کے بجائے اس کی قانونی حیثیت، قیادت، مقاصد اور عملی سرگرمیوں کی مکمل چھان بین کریں بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کا واضح مؤقف ہے کہ ہم تاجروں کے جائز حقوق، قانونی کاروبار اور مارکیٹ کے پُرامن ماحول کے محافظ ہیں ہماری ایسوسی ایشن اپنی رجسٹریشن اور تاجروں کے لیے کی گئی خدمات کی بنیاد پر اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے تیار ہے –

ہم نے ہمیشہ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھائی ہے اور کسی غیر قانونی سرگرمی کی حمایت نہیں کی ہمیں بعض سرگرمیوں کے حوالے سے سنگین تحفظات ہیں، جن میں مبینہ طور پر غیر قانونی کاروبار کو تحفظ دینے اور ایسوسی ایشن کے نام کو استعمال کرکے تاجروں کو گمراہ کرنے کے الزامات شامل ہیں اگر کسی کے پاس ان الزامات سے متعلق شواہد موجود ہیں تو انہیں متعلقہ اداروں کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے، تاکہ غیر جانب دارانہ تحقیقات کے ذریعے حقائق سامنے آسکیں-

حال ہی میں کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان کی جانب سے اس نئی یونین کی حمایت میں ویڈیو بیان سامنے آنے کے حوالے سے بھی ہم اپنا مؤقف واضح کرنا چاہتے ہیں ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس ایسوسی ایشن کی قانونی حیثیت، سرگرمیوں اور مقاصد کے بارے میں وضاحت کریں، تاکہ تاجروں میں کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہ ہوہم کسٹمز، پاکستان رینجرز، پولیس اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر کسی ایسوسی ایشن کے نام یا عہدوں کو مبینہ طور پر اسمگلنگ یا کسی دوسرے غیر قانونی کاروبار کے لیے تحفظ کے طور پر استعمال کیا جا ہے تو اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں-

ہمارے پاس اگر متعلقہ شواہد اور دستاویزات ہوں تو ہم انہیں قانونی طریقۂ کار کے مطابق متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں ہم یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کسی بھی مارکیٹ میں بیرونی مداخلت، غیر ضروری گروپ بندی اور تاجروں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا مسائل کا حل نہیں ہر مارکیٹ کے تاجروں کو اپنی مارکیٹ کے معاملات اپنے قانونی نمائندوں کے ذریعے حل کرنے کا حق حاصل ہے-

دوسری مارکیٹوں کے معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے ہر شخص کو اپنی مارکیٹ کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے ہم تمام تاجروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ افواہوں، ویڈیوز اور سوشل میڈیا مہمات پر آنکھ بند کرکے یقین نہ کریں آئیں، بولٹن مارکیٹ میں خود تشریف لائیں، حقائق معلوم کریں اور ثبوت کی بنیاد پر اپنا فیصلہ کریں۔

ہم اپنے مؤقف اور دستیاب دستاویزات کے ساتھ تاجروں اور متعلقہ حکام کے سامنے حقائق رکھنے کے لیے تیار ہیں ہماری جدوجہد کسی ذاتی مخالفت یا کسی جائز تجارتی تنظیم کے خلاف نہیں، بلکہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ، قانونی کاروبار کے فروغ اور مارکیٹ میں شفافیت کے لیے ہےبولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن تاجروں کی نمائندہ آواز ہے، اور ہم تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد آئندہ بھی جاری رکھیں گے

Check Also

کراچی؛ بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی: فیروز آباد پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *