کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت غربی نے روشم قتل کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی ویسٹ، ایس آئی او، تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت کے روبرو روشم قتل کیس میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر تبدیل کیوں نہیں کیا۔
عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی ویسٹ، ایس آئی او اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے 17 نومبر تک وضاحت طلب کرلی۔
THE PUBLIC POST