اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ صوبے میں معدنی ذخائر کی تلاش اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔
اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے تمام سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح سرمایہ کاروں کو سکیورٹی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنے منصوبوں پر کام کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس کے ذریعے سرمایہ کاری سے متعلق امور ایک ہی جگہ نمٹائے جا سکیں گے۔
گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کان کنی کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ صوبے میں معدنیات کی تلاش کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی پیداوار کے اعتبار سے خیبر پختونخوا ملک کا دوسرا بڑا صوبہ ہے۔
THE PUBLIC POST