جنّت مرزا پشاور زلمی کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے معروف ٹاک ٹاکر جنّت مرزا کو اپنی ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان ٹیم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا، جس کے تحت جنّت مرزا پی ایس ایل کے 10ویں سیزن کے دوران زلمی کے ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا حصہ ہوں گی۔

یاد رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ پشاور زلمی کی اس شراکت داری کا مقصد ٹیم کی نوجوانوں میں مقبولیت کو مزید بڑھانا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں کے ساتھ بہتر روابط قائم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ پشاو زلمی نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

Check Also

کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھنکنے کا واقعہ، ماہرہ خان بھڑک اٹھی

کوئٹہ: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کوئٹہ کے ہسپتال میں خاتون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *