کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کا امکان ہے جب کہ ہیٹ ویو 23 اپریل تک برقرار رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھ سکتا یے، اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گے اور شہر میں نمی کے تناسب میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع صاف رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور جنوب مغربی سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

21تا 23اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اورنمی کاتناسب بڑھنے سے پارہ معمول سے 4 سے6ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

Check Also

بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *