بیوی کو سپورٹ کرنے پر ’رن مرید‘ کہا جاتا رہا ہے، مانی

ماضی کے مقبول ریڈیو جوکی (آر جے) اداکار و ٹی وی میزبان سلمان ثاقب المعروف مانی نے کہا ہے کہ بیوی کو سپورٹ کرنے اور ان کی حمایت میں کھڑے ہونے پر ان پر تنقید کی جاتی ہے اور انہیں ’رن مرید‘ کے طعنے بھی دیے جاتے رہے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر بتایا کہ ان کی اہلیہ حرا ان کی مداح تھیں، جن سے تعلق معاشقے میں تبدیل ہوا، جس کے بعد دونوں نے شادی کی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ حرا سے تعلقات سے قبل ان کا شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن حرا سے تلعقات استوار ہونے کے بعد دوسروں نے بھی انہیں مشورے دیے کہ جلد شادی کرلو، جس کے بعد دونوں نے 2008 میں شادی کرلی۔جبکہ یہ بات بالکل درست ہے کہ وہ اپنی بیوی کو سپورٹ کرتے رہے ہیں اور انہوں نے انہیں کیریئر بنانے میں بھی کافی مدد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہی حرا کو میزبانی کے مواقع دلوائے اور انہیں سپورٹ کرتے رہے، پھر انہوں نے خود بھی محنت کی اور آج وہ ان سے بھی آگے نکل چکی ہیں، ان کا کیریئر ٹاپ پر ہے۔مانی نے کہا کہ بیوی کو سپورٹ کرنے پر انہیں طعنے بھی ملتے رہے ہیں اور ان کی طرح بیویوں کو سپورٹ کرنے والے دوسرے مردوں کو بھی طعنے دیے جاتے ہوں گے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ خواتین کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع ملنے چاہیے، جہاں مرد اور خواتین ایک جتنا اور ایک جیسا کام کرتی ہیں، وہاں زیادہ ترقی ہوتی ہے۔مانی کے مطابق دیکھا جائے تو پاکستان میں مرد کے مقابلے خواتین زیادہ کام کرتی ہیں اور ان کی بیوی بھی ان سے زیادہ کام کرتی ہیں، وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گھر کے امور بھی چلاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھکا دینے والی شوٹنگ کے بعد بھی جب حرا گھر آتی ہیں تو بچے ان سے کھانے کی فرمائش کرتے ہیں اور وہ بیٹوں کی پسند کے کھانے بھی بناتی ہیں۔مانی کا کہنا تھا کہ خواتین کو سپورٹ کرنا انہوں نے اپنے والد سے سیکھا، کیوں کہ ان کے والد نے ان کی بہنوں کو بھی سپورٹ کیا، جنہوں نے چند سال تک تھیٹرز میں کام کیا اور شادی کے بعد انہوں نے کام کو خیرباد کہا۔

ان کے مطابق اگر ان کی بیٹی ہوتی تو وہ انہیں بھی بیوی کی طرح سپورٹ کرتے لیکن ان کے دونوں ہی بیٹے ہیں اور وہ اپنی بیوی کو ایسے ہی سپورٹ کرتے رہیں گے۔مانی نے کہا کہ بیوی کو زیادہ سپورٹ کرنے پر کچھ لوگ تو انہیں ’رن مرید‘ کے طعنے بھی دیتے رہے ہیں لیکن انہیں ایسی باتوں سے فرق نہیں پڑتا۔

Check Also

شوہر کے دوسری عورت کیساتھ تعلقات تھے، اداکارہ ثمن انصاری

سینئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان ثمن انصاری نے ایک انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *