لاہور؛ امتحان میں فیل ہونے پر نویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کرلی

لاہور(پبلک پوسٹ)گلدشت ٹاؤن کے علاقے چونگی دوگیج میں امتحان میں فیل ہونے پر نویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کر لی۔

ترجمان ایدھی کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ مناہل امتحانات میں فیل ہونے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھی، جس نے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ بعد ازاں اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔

واقعے کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ افسوسناک واقعے سے علاقے میں غم کی فضا ہے۔

Check Also

بشریٰ انصاری کی بالی ووڈ فلم ’بٹوارہ 1947ء‘ پر کڑی تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، کامیڈین اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے بالی ووڈ کی نئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *