کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا جب کہ چاندی کے نرخ کم ہو گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی عالمی قیمت 4ہزار 30ڈالر کی سطح پر آگئی
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے دن فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے بڑھنے سے نئی قیمت 4لاکھ25ہزار 436روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 343روپے بڑھ کر 3لاکھ 64ہزار 742روپے ہو گئی
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 134روپے کی کمی سے 6ہزار 155روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 115روپے کی کمی سے 5ہزار 276روپے کی سطح پر آگئی۔
THE PUBLIC POST