چین: 40 سالہ مریض 40 گھنٹے دل بند رہنے کے بعد زندہ بچ گیا

چین کے زیشیانگ اسپتال میں 40 سالہ شخص کی جان بچنے کا ایک غیر معمولی طبی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں اس کا دل 40 گھنٹے سے زائد بند رہنے کے باوجود جدید علاج کے ذریعے بحال کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریض کو سینے میں درد اور سانس میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعد ازاں اس کا دل اور سانس دونوں رک گئے۔ ڈاکٹروں نے تشخیص کی کہ وہ فلمننٹ مایوکارڈائٹس یعنی دل کی شدید سوزش میں مبتلا تھا، جو ممکنہ طور پر وائرل انفیکشن کا نتیجہ تھی۔

ابتدائی طور پر طبی ٹیم نے متعدد بار برقی جھٹکوں (ڈیفبریلیشن) کے ذریعے دل کو بحال کرنے کی کوشش کی، تاہم کامیابی نہ مل سکی۔ بعد ازاں مریض کو ای سی ایم او مشین پر منتقل کیا گیا، جو دل اور پھیپھڑوں کے افعال کو مصنوعی طور پر برقرار رکھتی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق مریض کا دل 40 گھنٹے سے زائد وقت تک غیر فعال رہا، مگر مسلسل طبی نگہداشت اور ای سی ایم او سپورٹ کے باعث اس کی جان بچائی جا سکی۔ بعد ازاں دل کی دھڑکن بحال ہوئی اور مزید 10 دن تک مشین پر رکھنے کے بعد مریض کو کارڈیالوجی وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

تقریباً 20 روز میں مریض مکمل ہوش میں آ گیا اور بغیر کسی سہارے کے چلنے کے قابل ہو گیا۔ صحت یابی پر اہلِ خانہ نے اسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے روایتی سلک بینر پیش کیا۔

Check Also

ناردرن کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

ناردرن کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *