کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج ہیں جب کہ اب تک کئی علاقوں میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے اور شہر کی کئی سڑکوں پر تاحال پانی جمع ہے۔
رپورٹ کے مطابق پانی جمع اور کھڈوں کے باعث ائیرپورٹ سے شاہراہ فیصل جانے والا ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، ٹریفک کو اسٹار گیٹ سے شاہراہ فیصل کی جانب موڑا جا رہا ہے۔
ماڈل کالونی سے شاہراہِ فیصل پر کئی گاڑیاں خراب حالت میں موجود ہیں، ناظم آباد نمبر 1 انڈر پاس، ناظم آباد نمبر 2 انڈر پاس، لیاقت آباد انڈر پاس، ناظم آباد انڈر بائی پاس جانب حبیب بینک اور حبیب بینک جانب لیاقت آباد مین حکیم ابن سینا روڈ ٹریفک کیلئے بند ہیں۔
اس کے علاوہ سہراب گوٹھ انڈربائی پاس بھی بند ہے اور شفیق موڑ سے آنے والی ٹریفک کو انڈر پاس کے اوپر سے بھیجا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ بارش رکے 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے، 900 سے زائد فیڈرز متاثر ہے جس کے باعث شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں۔
شہر میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے، گذشتہ روز 900 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے تھے، کے الیکٹرک کے 240 فیڈرز تاحال بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
شہر کے مختلف مقامات پر سب اسٹیشن میں پانی ہونے اور کیبل فالٹس سے بھی بجلی بند ہے، گلستان جوہر,سلطان آباد ,نارتھ ناظم آباد,ملیر,معین آباد,کورنگی ,اورنگی، لیاقت آباد، گڈاپ، کاٹھور، بن قام، سرجانی، پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال اور ڈی ایچ اے میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی۔
شہر کے مختلف مقامات پر سب اسٹیشن میں پانی ہونے اور کیبل فالٹس سے بھی بجلی بند ہے، سڑکوں پر پانی موجود ہے جب کہ گھروں میں بجلی بند ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بھی تاحال متاثر ہے۔
بارش کا پانی زیادہ جمع ہو گیا، شہید ملت روڈ، طارق روڈ انڈر پاس ٹریفک کے لیے بند ہے، متبادل راستہ ٹریفک کو انڈر پاس کے اوپر سے بھیج رہے ہیں۔ ڈرگ روڈ انڈر پاس جانب ایئرپورٹ کو ٹریفک کو انڈر پاس کے اوپر سے بھیج رہے ہیں۔
کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث شہر کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہے، کورنگی چار نمبر کے قریب ریڈ بس گڑھے میں پھنس گئی، سڑک پر حالیہ دنوں میں کھدائی کی گئی تھی۔