جوئے کی تشہیر کا کیس: ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میںتین دن کی توسیع

پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر مزید 3 دن کی توسیع ہوگئی۔

لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

سعد الرحمٰن کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع

عدالت نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 3 دن کی توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی جوا کھیلنے والی ایپ کی تشہیر کرنے کے الزام میں 17 اگست سے گرفتار ہیں۔

نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ان کے جسمانی ریمانڈ میں یہ چھٹی بار توسیع کی گئی ہے۔

Check Also

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے وفاقی بجٹ کا خیر مقدم

رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے فنانس بل 2026-27 میں حکومت کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *